فوج سے ساز باز کر کے اقتدار کے حصول کی خواہش نہیں: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان پر فوج کے ساتھ ساز باز کر کے اقتدار حاصل کرنے کے الزامات غلط ہیں۔
بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 'میں نے نہ پہلے ایسا کیا ہے اور نہ آئندہ کبھی فوج کے ساتھ ساز باز کر کے اقتدار کے حصول کی خواہش ہے۔'
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع کئی بار آئے جب وہ ملک میں انتشار کا باعث بن سکتے تھے لیکن 'صرف اسی خدشے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا کہ کہیں فوج نہ آ جائے۔'
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت برقرار رکھنے میں سب سے زیادہ دلچسپی انھی کو ہے۔
'جمہوریت کا مجھ سے زیادہ بڑا سٹیک ہولڈر پاکستان میں اور کون ہے؟ نواز شریف جنرل جیلانی کے ذریعے سیاست میں آئے اور ذوالفقار علی بھٹو تو چھوٹے سے تھے جب انھیں ایوب خان اوپر لائے۔'
عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے 21 سال جدو جہد کی ہے جس کے بعد وہ اس مقام پر پہنچے ہیں۔ 'میں نے 21 سال جدوجہد کیا اس لیے کی ہے کہ فوج کو اقتدار میں لے کر آؤں؟'
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس جتنی بڑی 'سٹریٹ پاور' ہے اس کے ذریعے اگر وہ چاہیں تو کسی بھی وقت ملک میں انتشار پھیلا سکتے ہیں مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔
'گذشتہ سال اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر اگر میں پارٹی کی مخالفت کے باوجود پشاور سے آنے والی ریلی کو نہ روکتا تو مجھے پتہ تھا کہ انتشار ہو گا اور گیم ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گی اور فوج مداخلت کرے گی۔ اس لیے میں نے انہیں واپس بھیجا اور خود سپریم کورٹ چلا گیا۔'
فوج سے ساز باز کر کے اقتدار کے حصول کی خواہش نہیں: عمران خان
Reviewed by bazid ahmad
on
July 05, 2017
Rating:

No comments: